پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کے لیے باضابطہ اجازت طلب کر لی

راولپنڈی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے 9 اپریل لیاقت باغ جلسے کے لیے اجازت مانگ لی۔ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کروا دی۔

وکلا ٹیم ہمراہ تحریک انصاف رہنما ڈپٹی کمشنر دفتر پیش ہوئے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف پرامن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پرامن جلسہ آئینی قانونی حق ہے لہذا جلسے اجازت دی جائے، 9 اپریل پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر آفس عملے نے درخواست وصول کر لی اور مناسب ٹائم پر فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست ڈسٹرکٹ سیکیورٹی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close