لاہور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پٹرول کی جتنی قیمتیں پاکستان میں بڑھیں اتنی کہیں بھی نہیں بڑھیں۔
جنگ سے پہلے پٹرول پر لیوی 81 روپے تھی۔ وہی لیوی جنگ شروع ہونے کے بعد 160 روپے کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ اپریل 2022 میں پی ٹی آئی کی حکومت کو ہٹایا گیا تو اس وقت پیٹرول 150 پر تھا، ڈیزل 144 پر تھا۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ معیشت، گھروں پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے، تمام شعبے متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔
یہ جھوٹ ہے کہ اضافہ عالمی جنگ کے پیش نظر کیا گیا۔ سلمان اکرم راجا نے کہا، 12 ارب روپے کا جہاز خریدا گیا۔ چیئرمین سینٹ کے لیے 13 کروڑ روپے کی گاڑی خریدی گئی۔ 78 سال سے ہر دانشور بتاتا چلا آیا ہے یہ رہاست امرا کے لیے بنی ہے۔ جمہوریت کا براہ راست تعلق ہم لوگوں سے ہے۔ پہلے دن سے اس ملک میں جمہوریت پر ڈاکا ڈالا گیا۔ سلمان اکرم راجا نے کہا، ہم نے اس تاریخ کو رد کرنا ہے ورنہ جو ہورہا ہے ہوتا ہی چلا جائے گا۔ جس ریاست میں سیاست نہیں ہوتی اس ملک میں جبر کا نظام ہوتا ہے۔ فریب پر کھڑی حکومت نے عوامی حقوق پر ڈاکا ڈالا ہے۔
تحریک انصاف عوامی نمائندہ جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آج تک اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ عوامی نمائندے طے کریں گے کہ معیشت کیا ہوگی کس پر ٹیکس لگے گا ۔ 70 فیصد ٹیکس غریب دشمن ہیں۔ ہماری مملکت غیر منصفانہ نظام پر کھڑی ہے۔ریاست کا مقصد غریب کو غریب تر اور امیر کو امیر تر کرنا ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا، ایران میں28 فروری کو احتجاج کرنے والوں کو شہید کیا گیا۔ انقلاب کی، نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایران میں قوم جب متحد ہوئی تو جابر سپر پاور کو بھاگنا پڑرہا ہے۔ عوام کو اس ملک میں زمین پر بوجھ سمجھا گیا۔ ملک کو آزاد کرنا ہے تو غریب کی آواز کو سننا ہوگا۔ ماضی کا ظلم آج کے ظلم کا جواز نہیں بن سکتا ۔ انہوں نے کہا، 26 ویں اور 27 ویں ترمیم کا یہی مقصد تھا۔ تاریخ کا لمحہ ہمیں جنجھوڑتا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔ اس راہ پر چل پڑے ہیں جو انقلاب لائے گی۔ بانی پی ٹی آئی نے جس تحریک کو جنم دیا اسکو ماند نہیں پڑنے دیں گے۔
اے پی سی بلا رہے ہیں آئندہ دو روز میں ، ملک گیر احتجاج کریں گے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے کہا، ساڑھے 12 کروڑ پنجاب کی عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ۔ عوام کے مسائل کو اسمبلی میں اجاگر کرنا ہمارا حق ہے۔گندم کے بحران پر بھی بھرپور آواز اٹھائی تھی، کسان تباہی کے دہانے پر ہے۔ چینی سکینڈل پر آواز اٹھائی لیکن انکے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ جہاز کی خریداری پر جواب نہیں دیا گیا۔ ہمارے سوالات کے جواب نہیں دیے جاتے۔ معین قریشی نے کہا، ہم یہاں پر عوام کے مسائل کو سپاٹ لائٹ پر لانے کے لیے ہیں۔ حکومت کو عوامی مسائل کی پرواہ نہیں ہے۔ حکومت اپنے جہازوں اور گاڑیوں کو گروانڈ کرے۔ سکول جہاں بند کیے گئے فیس میں اثتثنی دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اندھیرے کے بعد روشنی نے طلوع ہونا ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا میں 22 اور بنگلادیش میں پیڑول 13 فیصد بڑھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






