اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے کو ہدایت کی ہے کہ 5 اپریل سے ہونے والا ٹول ٹیکس میں اضافہ معطل کر دیا جائے اور نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
وزیر مواصلات نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں شہری پہلے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے مزید بوجھ ڈالنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔
این ایچ اے کا یکم اپریل کو جاری ہونے والا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ہے، اور مالی سال 2025-26 میں ٹول پلازہ فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
مزید براں، ایم 10 پروجیکٹ کو دو سال کے متوقع دورانیے میں مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل شفاف طریقے سے استعمال کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






