نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر بجلی کے بنیادی ٹیرف ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد صارفین کے بلوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔
نئے نظام کے تحت فکسڈ چارجز اب بجلی کے استعمال (یونٹس) کے بجائے منظور شدہ لوڈ کی بنیاد پر وصول کیے جائیں گے۔ یہ نیا فریم ورک جنوری 2026 سے نافذ ہوگا اور لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام گھریلو صارفین اس کے دائرہ کار میں آئیں گے۔
ریلوے اراضی پر کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی، وصال فخر سلطان آئی جی ریلویز۔
اس سے قبل فکسڈ چارجز زیادہ یونٹ استعمال کرنے والوں تک محدود تھے، تاہم اب کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی 200 سے 675 روپے فی کلو واٹ تک فکسڈ چارجز ادا کرنا ہوں گے۔
ماہرین کے مطابق اس تبدیلی کا سب سے زیادہ اثر ان صارفین پر پڑے گا جن کا لوڈ زیادہ مگر استعمال کم ہے، جبکہ عوام نے بڑھتے ہوئے بجلی کے بلوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






