ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف ایک ہی دن میں دو اہم فیصلے سامنے آئے ہیں۔ امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں 40 کروڑ ڈالر مالیت کے بال روم منصوبے پر عارضی طور پر کام روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ یہ منصوبہ کانگریس کی قانونی منظوری کے بغیر جاری نہیں رہ سکتا اور صدر کو وائٹ ہاؤس میں اس نوعیت کی تعمیر کا اختیار دینے والا کوئی واضح قانون موجود نہیں۔
دوسری جانب، امریکی عدالت نے نیشنل پبلک ریڈیو کی فنڈنگ روکنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا۔
اسی دوران، ڈیموکریٹس نے الیکشن سے متعلق ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ حکیم جیفری کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ریاستوں میں الیکشن کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






