روس کے کریمیا علاقے میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ اے این-26 گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق حادثے میں 23 مسافر اور 6 عملے کے ارکان جان کی بازی ہار گئے۔ حکام نے بتایا کہ طیارے نے اڑان بھرنے کے بعد پائلٹ کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا، اور اسی کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو ٹیم نے طیارے کے ملبے کو تلاش کر کے موقع پر پہنچنے کے بعد بچاؤ اور امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔ ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






