طالبعلموں کیلئے اہم خبر ، موسم گرما کی چھٹیاں کی چھٹیاں کتنی ہونیوالی ہیں؟ جانئے

حکومت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ زیر انتظام پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گیا ہے، اور نئے تعلیمی سال میں موسم گرما کی چھٹیوں کو دو ماہ تک جاری رکھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس کے علاوہ رواں سال موسم سرما کی چھٹیاں بھی جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔

موجودہ تعلیمی سال کے دوران طلبہ میں تقریباً 3 کروڑ مفت درسی کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔ پہلی سے تیسری جماعت تک کے بچوں کو سو فیصد مفت کتابیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ چوتھی اور پانچویں جماعت کے طلبہ کو 80 فیصد مفت کتابیں دی جائیں گی۔ اسی طرح چھٹی سے نہم جماعت تک کے طلبہ کو 50 فیصد مفت کتابیں فراہم کی جائیں گی، اور دہم جماعت کے طلبہ کو بھی سو فیصد مفت کتابیں ملیں گی۔ دیگر طلبہ و طالبات کو بک بینک کے ذریعے کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ کسی بھی طالب علم کو کتابوں کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حکام نے مزید بتایا کہ رواں سال سرکاری اسکولوں کے بجلی کے کمرشل ٹیرف میں کمی کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ اسکولوں کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے اور تعلیمی اداروں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close