یکم اپریل سے کلاسز ہوں گی یا نہیں؟ سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے طلبا کیلئے اہم خبر

اسلام آباد ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )نے ملک بھر کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسمِ بہار کی تعطیلات کے بعد آج یکم اپریل سے تمام جامعات میں فزیکل کلاسز دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔اسلام آباد میں بھی نجی تعلیمی اداروں کو یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

جبکہ تدریسی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوں گی۔ایچ ای سی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے مقررہ تاریخ سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close