سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اربوں ڈالرز کا اضافہ

کراچی سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر سولہ ارب سینتیس کروڑ ڈالر ہوگئے۔

مرکزی بینک نے ایک سال میں مارکیٹ سے 6.9 ارب ڈالرخریدے۔ صرف دسمبر2025 میں مارکیٹ سے ایک ارب سے زائد ڈالرخریدے گئے۔ نومبر 2025 میں انٹربینک سے 62 کروڑ ڈالر کی خریداری کی گئی تھی۔ ستمبر،اکتوبر2025 میں سب سے زیادہ 2 ارب سے زائدڈالرکی خریداری ہوئی۔ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر قسط ملنے پرذخائر مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس دستیاب ذخائرکی مالیت 5.36 ارب ڈالر ہے۔

19 مارچ تک مجموعی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 21.73 ارب ڈالرہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close