برطانیہ نے ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ برطانوی افواج ایران میں امریکہ کے زمینی حملے کا حصہ نہیں بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ ہماری جنگ نہیں ہے اور ہم اس میں نہیں الجھیں گے، ہمارا جو کچھ کیا گیا وہ دفاعی اقدام تھا۔
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ برطانیہ دفاعی اقدامات جاری رکھے گا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام کرتا رہے گا۔ جنگ شروع ہونے کے ایک یا دو گھنٹے بعد ہی برطانوی پائلٹس کو فضاء میں تعینات کیا گیا تھا، جس کا مقصد برطانیہ کے شہریوں، مفادات اور خطے میں اپنے اتحادیوں کا دفاع کرنا تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ اپنے قومی مفادات اور خطے میں لوگوں کے تحفظ پر توجہ مرکوز رکھے گا، جنگ کے گھریلو سطح پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گا، اور بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






