ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ جنگ تمام حالات کو مدنظر رکھ کر ختم کی جائے گی اور ملکی حفاظت و سلامتی کے لیے مسلح افواج کا کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ ایرانی صدر نے اپنے مفادات کے ہر قیمت پر تحفظ کا عزم بھی ظاہر کیا۔
واضح رہے کہ ایران نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوؤں کی تردید کر دی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی قیادت میں سفارتی کوششیں جاری ہیں اور امریکا کے ساتھ پیغام رسانی صرف ثالثوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






