بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب

اطلاعات کے مطابق بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، جس میں بے گناہ پاکستانی، خاص طور پر وہ کشمیری جو غلطی سے سرحد پار کر گئے ہیں، کو بھارتی سیکیورٹی فورسز زبردستی استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لگ بھگ سینکڑوں بے گناہ پاکستانی، بشمول کشمیری، بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان میں سے کچھ بے گناہ افراد کو بھارتی فوج مختلف جیلوں سے نکال کر اکٹھا کر رہی ہے تاکہ انہیں مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ ان بے گناہ پاکستانی قیدیوں کے ساتھ بھارتی جیلوں میں قید چند بھارتیوں کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ فالس فلیگ آپریشن کے ڈرامے کو بہتر بنایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بے گناہ قیدیوں کو جلد ہی فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے گودی میڈیا اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاکستان مخالف مقاصد کے لیے استعمال کریں گے۔

ممکنہ طور پر بھارت یہ اقدام سفارتی میدان میں ناکامی کی خفت دور کرنے اور پاکستان سے توجہ ہٹانے کے لیے کر رہا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور وزیر خارجہ جے شنکر نے اس اسکیم کی منصوبہ بندی کی ہے۔ دنیا بھارت کے اس گھسے پٹے اور فرسودہ بیانیے سے پہلے ہی تنگ آ چکی ہے، اور اس کی اب کوئی وقعت نہیں رہی۔

ذرائع کے مطابق پلوامہ کے بعد پہلگام کے واقعے کو ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت اب تک اپنے الزامات کے شواہد پیش نہیں کر سکا، اور اس نے دنیا کو یہ نہیں بتایا کہ ان فالس فلیگ آپریشنز میں کون شامل تھا اور کہاں سے آئے تھے۔ بھارت کے اس اقدام کے ذریعے بے گناہ پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرنے اور میڈیا کے سامنے پراپیگنڈہ کرنے کی کوشش بھی ناکام ثابت ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close