ایران جنگ عالمی معیشت کیلئےخطرہ ، آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا

عالمی مالیاتی ادارے نے ایران جنگ کو عالمی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس جنگ کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی معیشت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

International Monetary Fund (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران جنگ نے جہاں فرنٹ لائن ممالک کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، وہیں یہ ان ممالک کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے جہاں کی معیشتیں معاشی بحران کے بعد بحالی کے مراحل میں تھیں۔

عالمی مالیاتی ادارے کے ماہر معیشت کی جانب سے لکھے گئے مضمون میں کہا گیا ہے کہ ایران جنگ عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے اور اس کے باعث تیل کی قیمتوں، عالمی تجارت اور سرمایہ کاری پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر جنگ طویل مدت تک جاری رہی تو مستقبل کے معاشی حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، مہنگائی میں اضافہ اور عالمی معاشی ترقی کی رفتار سست ہونے کا خدشہ ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی برادری کو کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ عالمی معیشت کو بڑے بحران سے بچایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close