سپین:کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلس نے کہا کہ یہ بات شروع ہی سے امریکی فوج اور افواج پر بالکل واضح کر دی گئی تھی اس لیے امریکی طیاروں کو نہ تو یہاں اڈوں کے استعمال کی اجازت ہے
اور نہ ہی ایران میں جنگ سے متعلق کسی بھی کارروائی کے لیے ہماری فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی گئی۔وزیر دفاع نے ایران کے خلاف جنگ کو انتہائی غیر قانونی اور انتہائی ناانصافی قرار دیا اور کہا کہ میرا خیال ہے کہ اسپین کے مقف سے سب واقف ہیں۔خیال رہے کہ اسپین اس ماہ کے آغاز میں پہلے ہی یہ کہہ چکا تھا کہ امریکا اس جنگ میں مشترکہ طور پر چلائے جانے والے فوجی اڈوں کو استعمال نہیں کرسکتا،
جسے ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ناقابلِ جواز اور خطرناک قرار دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






