گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق زلزلہ گلگت، اسکردو، پتن، بالاکوٹ اور قریبی علاقوں میں محسوس ہوا۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔
ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر میں گلگت بلتستان سے تقریباً 84 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






