مشکل وقت میں بڑی خوشخبری، پاکستان میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت

اسلام آباد میں یہ اہم خبر سامنے آئی ہے کہ ملک میں گیس کے نئے اور وسیع ذخائر دریافت کیے گئے ہیں، جو توانائی کے شعبے کے لیے بڑی پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور میں سہتو-1 کنویں سے گیس دریافت ہوئی ہے۔

کمپنی کے بیان کے مطابق اس کنویں سے یومیہ تقریباً 17.2 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے، جبکہ 3390 پی ایس آئی دباؤ کے ساتھ مضبوط ذخائر کی نشاندہی بھی ہوئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ اس کنویں کی کھدائی دسمبر 2025 میں شروع کی گئی تھی اور تقریباً 3870 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کے بعد گیس تک رسائی حاصل ہوئی۔

اس منصوبے میں او جی ڈی سی ایل کا 95 فیصد جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کا 5 فیصد حصہ ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نئی دریافت سے نہ صرف ملکی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ توانائی بحران میں کمی اور صنعتی و گھریلو ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close