عمران خان کے بیٹوں کو بڑی پیشکش کر دی کر دی گئی

لندن میں حکومتی سینیٹر ناصر بٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کو پاکستان آنے کی پیشکش کر دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ دونوں بھائی ان کے ساتھ پاکستان آئیں، انہیں کوئی گرفتار نہیں کرے گا۔ انہوں نے یہ بات ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات کے بعد کہی۔

سینیٹر نے اپنے بیان میں قاسم اور سلیمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا رویہ پاکستان کے خلاف ہے اور اس طرزِ عمل پر ان کے خلاف مقدمہ بھی ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کے پاس نائیکوپ کارڈ موجود ہے، اس لیے وہ پاکستان آ سکتے ہیں، مگر ان کے بقول عمران خان کے بیٹے خود پاکستان آنا نہیں چاہتے۔

ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ ملک میں بہتری آ رہی ہے لیکن بعض سیاسی عناصر اس پر خوش نہیں ہوتے، اور انہوں نے قومی ایئر لائن کی پروازوں کی بحالی کو بھی مثبت پیشرفت قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close