ڈھاکا میں مسافر بس دریائے پدما میں گرنے سے 18افراد جاں بحق ہوگئے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بس کو حادثہ بدھ کی شام کو پیش آیا جس میں اب تک 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
مقامی ریسکیو کا کہنا ہےکہ بدھ کی شام 5 بجے کے قریب مسافروں سے بھری بس اس وقت بے قابو ہوگئی جب اسے ایک فیری میں سوار کیا جارہا تھا، اس دوران بس تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں ڈوب گئی، بس میں 50 مسافر سوار تھے جن میں سے بعض افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جب کہ 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






