سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے سعودی حکومت کا بڑا اقدام

ریاض: جنگی صورتحال کے باعث سعودی عرب میں مقیم زائرین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق، 25 فروری کو ختم ہونے والے ویزوں کی مدت اب 18 اپریل تک بڑھا دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ ویزے کی توسیع مقررہ فیس ادا کرکے “ابشر” پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ تمام اقسام کے ویزہ ہولڈرز بغیر کسی جرمانے کے سعودی عرب سے روانہ ہو سکتے ہیں۔

سعودی حکام نے ہدایت کی ہے کہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے تمام زائرین 18 اپریل سے پہلے ملک چھوڑ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close