وزارتِ مذہبی امور نےعازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری دی ہے، وزارتِ نےحج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کےاعلان کے مطابق عازمین اپنی پروازوں کی معلومات پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ یہ معلومات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا اور یہ سلسلہ 21 مئی تک جاری رہے گا۔ عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ اعلانات اور اپنی پرواز سے متعلق اپ ڈیٹس کے لیے پاک حج 2026 موبائل ایپ کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






