کیا جنگ یورپ تک پہنچے گی؟ اسرائیلی وزیراعظم کا چونکا دینے والا بیان

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے دعوؤں کے بعد یورپی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران براہ راست یورپ کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے، اس لیے یورپ کو امریکا اور اسرائیل کا ساتھ دینا چاہیے۔

اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے شہری علاقوں، یروشلم کے مقدس مقامات اور دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران عالمی سطح پر خطرہ بن چکا ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے طویل فاصلے تک میزائل فائر کرنے کی صلاحیت یورپ تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ اس نے اہم سمندری راستوں کو بھی خطرے میں ڈال رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران توانائی کے عالمی راستوں کو متاثر کر کے دنیا پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر تشویش بڑھ رہی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ اس صورتحال میں فعال کردار ادا کریں اور ایران کے خلاف اقدامات میں شامل ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close