امریکی ریاست ہوائی شدید طوفان اور موسلا دھار بارشوں کے بعد تاریخ کے بدترین سیلاب کی لپیٹ میں آ گئی، جس کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
گورنر جوش گرین کے مطابق جزائر اواہو اور ماؤئی میں فلیش فلڈ کا خطرہ بدستور موجود ہے، جبکہ گزشتہ کئی دنوں کی غیر معمولی بارشوں نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
سیلابی ریلوں نے گھروں اور گاڑیوں کو بہا دیا، متعدد سڑکیں بند ہو گئیں جبکہ تقریباً پانچ ہزار پانچ سو افراد کو انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک دو سو تیس سے زائد افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، جبکہ مجموعی نقصانات ایک ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ محفوظ اور بلند مقامات پر منتقل ہو جائیں اور سیلابی علاقوں سے دور رہیں کیونکہ صورتحال تاحال خطرناک ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






