پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ریکارڈ اضافہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جسے معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ بڑھ کر 21 ارب 70 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں اضافہ ہے، جہاں بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 33 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 35 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر میں بھی سوا کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 16 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں یہ اضافہ مالی استحکام کے لیے خوش آئند ہے اور اگر یہ رجحان برقرار رہا تو ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close