ایران کا امریکا کے انتہائی جدید طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب نے امریکی جدید لڑاکا طیارے F-35 Lightning II کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم امریکی حکام نے اس کی تردید کر دی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق فائرنگ کے ذریعے اسٹیلتھ طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے ترجمان ٹم ہاکنز نے بیان میں کہا کہ طیارہ ایران کے اوپر جنگی مشن پر تھا تاہم اسے بحفاظت لینڈ کروا لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پائلٹ کی حالت بھی مکمل طور پر مستحکم ہے اور طیارہ کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہا۔

رپورٹس کے مطابق F-35 Lightning II دنیا کے جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتا ہے جس کی قیمت 100 ملین ڈالر سے زائد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close