پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر ضروری موبائل ڈیٹا چارجز سے پریشان صارفین کو خوشخبری سنا دی۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں موبائل صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ڈیٹا بنڈل ختم ہونے یا اس کی حد پوری ہونے کے بعد انٹرنیٹ کا استعمال جاری رہنے کی صورت میں مہنگے Pay-As-You-Go (PAYG) چارجز لاگو ہو سکتے ہیں جس سے بیلنس غیر متوقع طور پر کم ہو سکتا ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس سے بچاؤ کیلیے تمام موبائل نیٹ ورکس پر مفت بیلنس سیو (PayG بلاکر) سروس دستیاب ہے جو بنڈل ختم ہونے پر انٹرنیٹ کو خودکار طور پر بند کر دیتی ہے اور صارف کے بیلنس کو محفوظ رکھتی ہے۔
موبائل صارفین اس سروس کو درج ذیل نمبر پر فعال کروا سکتے ہیں:
- 275#* (Jazz)
- 4004#* (Zong)
- 6611#* (Ufone)
- 342#* (Telenor)
ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ ادارہ صارفین کے مفادات کے تحفظ اور ٹیلی کام خدمات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلیے پُرعزم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






