سرکاری ملازمین کو 4 چھٹیاں ملنے کا امکان

حکومت بلوچستان نے 19 مارچ کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب حکومت پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر 20 اور 21 مارچ کو سرکاری تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے، جو جمعہ اور ہفتہ کو ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق یہ تعطیلات 5 اور 6 دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر پر لاگو ہوں گی۔

عید کی چھٹیوں کے بعد 22 مارچ کو اتوار کی عام تعطیل جبکہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی سرکاری چھٹی بھی ہوگی، جس کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل 4 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close