ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا، صوبائی حکومتوں کو فوری اقدامات کی ہدایت

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے حالیہ بارشوں کے بعد ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ادارے کے مطابق بارشوں اور نمی میں اضافے سے مچھروں کی افزائش کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو گیا ہے، خاص طور پر شہری علاقوں میں جہاں پانی کھڑا رہتا ہے۔

این آئی ایچ نے صحت حکام کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کی بروقت تشخیص، مچھر مار مہم اور ہسپتالوں میں ہنگامی تیاریوں کو یقینی بنایا جائے۔

اعلامیے میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جن میں جسم ڈھانپ کر رکھنا، مچھر بھگانے والی ادویات کا استعمال اور پانی جمع نہ ہونے دینا شامل ہے۔

حکام کے مطابق ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لیے علیحدہ انتظامات اور طبی عملے کی مکمل تیاری بھی یقینی بنائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close