بجلی میٹرز کی خریداری پر پابندی عائد

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے اسمارٹ سنگل فیز میٹر کی مارکیٹ سے خریداری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

کمپنی کے مطابق اب صارفین کو میٹر براہ راست لیسکو سے ہی حاصل کرنا ہوگا، جس کے لیے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت 11,666 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ سیکیورٹی چارجز الگ ادا کرنا ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کی لوڈ ضروریات کے مطابق ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جائیں گے، جس کے بعد میٹر کی تنصیب کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ماضی میں میٹرز کی قلت کے باعث صارفین کو این او سی کے ذریعے مارکیٹ سے میٹر خریدنے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم اب اس پالیسی کو ختم کر کے نیا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close