پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں 20 مارچ تک بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گجرانوالہ میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح حافظ آباد، وزیرآباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات اور خوشاب میں بھی بارش متوقع ہے، جبکہ لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ اور چنیوٹ بھی بارش سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب کے علاقوں بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے، جبکہ کراچی میں بھی گرج چمک اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






