بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سرکاری میڈیکل رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں حکومتی ڈاکٹروں پر اعتماد نہیں اور عمران خان کی دوسری آنکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ فیملی کا سب سے بڑا مسئلہ بانی کا علاج ہے، سرکاری رپورٹ کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں اور اسے قابلِ قبول نہیں سمجھتے۔
انہوں نے عدالتی کارروائی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسی رپورٹ کو منظور کیا گیا جو ان کے مطابق مکمل نہیں، اور بانی کو اسپتال منتقل نہ کرنے کی وجہ امن و امان کو قرار دینا ناقابلِ قبول ہے۔
علیمہ خان نے الزام لگایا کہ بانی کو جان بوجھ کر جیل میں رکھا جا رہا ہے تاکہ ان کی آنکھ متاثر ہو، اور ملاقاتیں بھی اسی لیے روکی جا رہی ہیں تاکہ اصل صورتحال سامنے نہ آ سکے۔
انہوں نے کہا کہ معاملہ دوبارہ سپریم کورٹ لے جایا جائے گا اور قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے گی، جبکہ عید کے بعد بھی صورتحال برقرار رہی تو ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






