سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا

سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو صوبہ بھر میں عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی اور اس دوران سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبے میں عید کی چھٹیاں 19 مارچ سے 21 مارچ تک ہوں گی، جس کا نوٹیفکیشن محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کیا گیا۔

گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر پر دو روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق 20 اور 21 مارچ 2026 کو ملک بھر میں عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی اور اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close