وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے عید پر بڑا اعلان کر دیا ہے۔
وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہدایت کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کو عید الفطر 2026 کی چھٹیوں سے قبل تنخواہ دی جائے گی۔ وفاقی سرکاری محکموں کو وزیرِ اعظم کی ہدایات موصول ہو گئی ہیں، جس کے بعد تنخواہ عید سے پہلے ادا کرنے کے عمل پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






