ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے قابل اعتماد شراکت دار اور قریبی دوست ہیں، اور مشترکہ مفاد اور باہمی دلچسپی کے تمام معاملات پر دونوں ممالک کے درمیان باقاعدگی سے قریبی رابطے برقرار رہتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس تناظر میں غیر ضروری قیاس آرائیاں کرنا یا حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا بلا جواز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، اور اس بات چیت میں افغانستان سے متعلق پیش رفت بھی زیر بحث آئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ جمعرات کو دی گئی بریفنگ میں بھی انہوں نے اس پہلو کی تصدیق کی تھی۔ افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے کے دورے کے دوران افغان معاملہ زیر غور آیا تھا، جبکہ یوئے شیاؤ یونگ کے اس دورے میں علاقائی امن اور استحکام کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






