خوفناک حادثے میں کئی جانیں چلی گئیں

سکھر میں ٹرالر اور موٹر سائیکل کے المناک تصادم میں 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

سانگھی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کی معصوم بیٹی شامل ہے جو موٹر سائیکل پر صادق آباد سے سکھر کی طرف سفر کر رہے تھے۔ حادثے کے بعد لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر تعلقہ ہسپتال پنوعاقل منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close