ہولناک حادثہ، جانی نقصان ہو گیا

کراچی کے علاقے کریم آباد میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار دو کم عمر بھائی جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹریلر نے ان کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائی عزیز آباد کے رہائشی تھے اور عید کی خریداری کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں میں سے ایک نویں جبکہ دوسرا دسویں جماعت کا طالبعلم تھا۔ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب بلوچ کالونی پل کے قریب ایک اور حادثہ پیش آیا جہاں ٹینکر کا ٹائر اچانک نکل گیا، جس کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والا موٹرسائیکل سوار شخص جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close