شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لیے نئے ضوابط جاری

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں جاری کفایت شعاری مہم کے تحت شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لیے سخت نئے ضوابط نافذ کر دیے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب کسی بھی شادی یا تقریب میں ون ڈش کی پابندی لازمی ہوگی جبکہ مہمانوں کی تعداد بھی محدود کر دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی تقریب میں 200 سے زیادہ مہمانوں کو مدعو کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔ نئے قواعد کے تحت تقریبات میں صرف ایک کھانے کی ڈش پیش کی جا سکے گی۔ اس فیصلے کا مقصد غیر ضروری اخراجات میں کمی اور سادگی کو فروغ دینا ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہال مالکان اور تقریب کے منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تقریبات کو مقررہ وقت پر ختم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے تاکہ بجلی کی بچت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ شادی ہالز، فارم ہاؤسز اور ہوٹلوں کی اچانک چیکنگ کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے اور ہالز کو سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close