لاہور: ماہِ رمضان کے دوران مسافروں کی سہولت کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے ریزرویشن دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق رمضان المبارک میں ٹرین ٹکٹوں کی بکنگ کے لیے تمام ریزرویشن دفاتر صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک مسلسل کھلے رہیں گے تاکہ مسافر اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت ٹکٹ حاصل کر سکیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کے تحت افطار کے وقت دفاتر میں 45 منٹ کا وقفہ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہر جمعہ کو نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے دوپہر 12 بجکر 30 منٹ سے 2 بجے تک وقفہ ہوگا۔
ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نئے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کریں تاکہ ٹکٹوں کے حصول میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






