طلبہ کے لیے اہم خبر، کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران طلبہ کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 9 مارچ سے رمضان المبارک کے اختتام تک یونیورسٹی کی تمام مارننگ کلاسز آن لائن منعقد ہوں گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ کو درپیش ممکنہ مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، خاص طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے تحت رمضان کے دوران جامعہ کراچی کی تمام صبح کی کلاسز آن لائن طریقے سے جاری رکھی جائیں گی تاکہ طلبہ کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close