سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی مالیاتی منڈیوں پر نمایاں ہونے لگے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمت میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 87 ڈالر مہنگا ہو کر 5365 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اس سے قبل سونے کی عالمی قیمت 5333 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم تازہ اضافے نے سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر محفوظ سرمایہ کاری کی جانب مبذول کرا دی ہے۔ ماہرین کے مطابق خطے کی غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close