محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کے پنشن رولز میں اہم ترامیم کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے لیے 25 سال کی کوالیفائنگ سروس کے ساتھ 55 سال عمر کی حد بھی لازم قرار دی گئی ہے۔ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اب ’’25 سال سروس یا 55 سال عمر، جو بھی بعد میں مکمل ہو‘‘ کے اصول کے تحت دی جائے گی۔
جبری ریٹائرمنٹ کے کیسز میں پنشن کے لیے 20 سال کی کوالیفائنگ سروس کی شرط مقرر کی گئی ہے اور بدعنوانی یا مس کنڈکٹ کے کیسز میں پنشن سے متعلق قواعد بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔ پنشن حاصل کرنے کے لیے کوالیفائنگ سروس مکمل کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
حکومت پنجاب اور محکمہ خزانہ کے مطابق ان ترامیم کا مقصد پنشن نظام میں شفافیت اور نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے جبکہ نوٹیفکیشن کے تحت نئی ترامیم فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






