ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قلت کے خدشے سے متعلق ترجمان اوگرا نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا معقول ذخیرہ موجود ہے۔
اوگرا کے ترجمان کے مطابق ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا 28 دن کا ذخیرہ موجود ہے اور ملکی ضروریات سے زائد پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک دستیاب ہے۔
دوسری جانب کشیدگی کے دوران جنوبی صوبہ ہرمزگان میناب میں ایک حملے کے نتیجے میں ایک ابتدائی اسکول کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد طلبہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق ابوظبی میں میزائل حملے کے بعد گرنے والے ملبے سے ایک ایشیائی شہری جاں بحق ہوا ہے۔
اسی دوران اسرائیل کے شمالی علاقے میں ایرانی میزائل کا ملبہ ایک نو منزلہ عمارت پر گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے اور عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دوران مزید ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جبکہ عالمی میڈیا کی توجہ اس صورتحال پر مرکوز ہے۔
ایران نے جوابی کارروائی میں خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جن میں قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






