کراچی میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور اس کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رینجرز، پولیس اور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے اضافی اہلکار ائیرپورٹ کی حدود اور ملحقہ سڑکوں پر تعینات ہوں گے تاکہ نگرانی کو مؤثر بنایا جا سکے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر صرف ٹکٹ ہولڈر مسافروں کو داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ غیر ضروری طور پر آنے والوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے دفاتر کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن کالونی میں صرف ملازمین اور رہائشیوں کی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ پی آئی اے ٹاؤن شپ کی سڑک سے ائیرپورٹ اور متعلقہ دفاتر تک عام رسائی معطل رہے گی۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے کافی پہلے ائیرپورٹ پہنچیں، کیونکہ سخت چیکنگ اور اضافی سکیورٹی اقدامات کے باعث داخلی راستوں پر وقت زیادہ لگ سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





