بولیویا میں ایک ہولناک فضائی حادثے نے شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں ائیر فورس کا طیارہ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولیوین ائیر فورس کے زیرِ استعمال سی ون 30 طیارے نے ال آلٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پرواز بھری تھی، تاہم کچھ ہی دیر بعد وہ قریبی شاہراہ پر گاڑیوں پر آ گرا۔ طیارہ گرنے سے متعدد گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں اور جائے وقوعہ پر افراتفری پھیل گئی۔ حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، جبکہ علاقے کو سیل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تاحال حادثے کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی یا دیگر ممکنہ عوامل کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





