اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں تشویش کی فضا قائم ہو گئی۔
اسی طرح باجوڑ، دیامر اور صوابی کے مختلف مقامات پر بھی زمین لرزی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 114 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں واقع تھا۔ تاحال کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






