چکن اور انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ, عوام نے سر تھام لیا

رمضان المبارک کے دوران بھی شہریوں کو سستا چکن میسر نہیں ہو سکا۔

اوپن مارکیٹ میں چکن گوشت کی قیمت 461 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے جبکہ رمضان بازاروں میں یہی گوشت 446 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک مرغی کی قیمت 1000 سے 1200 روپے تک ہو گئی ہے جس کے باعث شہری حکومت سے چکن گوشت کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سرکاری نرخوں کے مطابق زندہ برائلر 290 روپے، تھوک 304 روپے اور پرچون 318 روپے فی کلوگرام مقرر ہے۔

انڈے فارمی کی قیمت 236 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close