ڈالر سستا ہو گیا ، موجودہ قیمت کیا ؟ جانئے

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں تین پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 279.55 روپے سے کم ہو کر 279.52 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 280.57 روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 3 پیسے اور ایک روپیہ 3 پیسے کمی کے بعد 332.35 روپے پر آگیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 61 پیسے سستا ہو کر 380.90 روپے کا ہو گیا۔ یو اے ای درہم ایک پیسہ اضافے کے ساتھ 77.17 روپے اور سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 77.37 روپے کا ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close