بھارت کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی اخبار دی اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارت ایک اور تیجس لڑاکا طیارے سے محروم ہو گیا، تیجس طیارہ تربیتی پرواز کے دوران ایئر بیس پر لینڈنگ کے وقت گر کر تباہ ہوا ۔ پائلٹ نے بروقت انجیکٹ کر کے جان بچا لی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد بھارتی فضائیہ نے تمام تیجس طیاروں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ۔ انڈین ایئر فورس کے پاس اس وقت 32 تیجس ایم کے ون طیارے موجود ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو سال کے دوران یہ تیسرا تیجس طیارہ ہے جو گر کر تباہ ہوا ہے ۔ پہلا تیجس طیارہ مارچ 2024 میں بھارتی ریاست راجستھان میں گر کر تباہ ہوا تھا ، جبکہ دوسرا طیارہ نومبر 2025 میں دبئی ایئر شو میں پیش قدمائی کرتے ہوئے گر گیا تھا جس میں پائلٹ شہید ہو گیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close