مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے بڑی خوشخبری!

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی سے ستائے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

پاکستان میں یوں تو غربت اور مہنگائی کا تناسب ہمیشہ ہی بڑھا رہتا ہے، تاہم رمضان کا مقدس مہینہ آتے ہی لگتا ہے کہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا ہے۔ اشیائے خور و نوش بالخصوص پھل جو ایک روز پہلے جس قیمت پر فروخت ہو رہے ہوتے ہیں، اگلے روز وہی منہ مانگے داموں بیچے جا رہے ہوتے ہیں۔

تاہم رمضان المبارک کی ایسی خود ساختہ مہنگائی کے ستائے شہر قائد کے باسیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ کمشنر کراچی نے گراں فروشی کے خلاف ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔ یہ ہیلپ لائن کمشنر آفس میں قائم کی گئی ہے اور اس کا نمبر 1299 ہے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مہنگائی کی شکایت اس نمبر پر کریں، متعلقہ حکام فوری کارروائی کریں گے۔

دریں اثنا رمضان کے تیسرے روز بھی گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 255 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور 26 لاکھ 27 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close