ٹرمپ کی ایران کو ڈیڈلائن

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو ممکنہ معاہدے کے لیے 10 سے 15 دن کی مہلت دے دی ہے۔

اس پیش رفت کے ساتھ ہی یورپ میں امریکی فضائی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق مہلت کے اعلان کے بعد پرتگال میں قائم امریکی فضائی اڈوں پر طیاروں نے آپریشنل پوزیشنیں سنبھال لی ہیں، جس سے خطے کی صورتحال پر قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔ ادھر ایک برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن ایران کے خلاف محدود حملوں سمیت سخت اقدامات پر غور کر رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ممکنہ حکمتِ عملی میں ایرانی قیادت کو براہِ راست نشانہ بنانے اور حکومت پر دباؤ بڑھانے کے آپشنز شامل ہو سکتے ہیں۔

تاہم ان دعوؤں پر امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ مبصرین کے مطابق آئندہ چند دن سفارتی اور عسکری دونوں محاذوں پر اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close