وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے اور فی یونٹ 2 روپے 6 پیسے تک اضافہ کیے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنوری کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں بجلی 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ یہ درخواست سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ درخواست پر سماعت کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 26 فروری کی تاریخ مقرر کر دی ہے، جہاں جنوری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز کی منظوری دی جائے گی۔
دوسری جانب نیپرا نے دسمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 28 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری بھی دے دی ہے، دسمبر کی یہ اضافی رقم رواں ماہ کے بجلی بلوں میں صارفین سے وصول کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






